جمہوریت کس طرح قائم رکھی یہ ہم ہی جانتے ہیں عوامی مفاد میں مشکل فیصلے کئے: صدر زرداری

مخالفین حکومت کے جانے کے نعرے لگاتے رہے ، آنے والے حکمرانوں کو ان چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ،سیالکوٹ میں خطاب کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے،گوجرانوالہ میں کارکنوں سے گفتگو،لاہور میں پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں
549816_486306584763170_1017584907_n

سیالکوٹ/ گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر / نیوز ایجنسیاں ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانچ سال جمہوریت کو کس طرح قائم رکھا یہ ہم ہی جانتے ہیں، مخالفین ہر چھ ماہ بعد حکومت کے جانے کے نعرے لگاتے رہے ، حکومت کو بہت مسائل کاسامنا رہا، آنے والے حکمرانوں کو ان چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جو ہمیں ورثے میں ملے تھے ،ہماری حکومت نے جمہوریت کے ذریعے ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق دو منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پانچ سال جمہوریت کی نشوونما کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ ہمیں کن مسائل کا سامنا رہا یہ ہم یہ جانتے ہیں۔ ملک میں پہلی بار جمہوری حکومت مدت پوری کررہی ہے ۔ ہم اقتدار عوام کے منتخب لوگوں کو منتقل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے عوام نے ہمیشہ بہادری سے ملک کادفاع کیا جس پر میں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کی کا میا بی اور پیپلز پارٹی کی فتح ہے ۔صد ر زرداری نے کہا کہ پیپلز پا رٹی نے اپنی مفا ہمت پسندانہ سیا سی پالیسیو ں سے ملک میں پائیدار جمہو ریت اور مثبت جمہو ری رویا ت کو پروا ن چڑ ھا یا ہے ۔ یہ غریب عوام کی پارٹی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں عا م انتخا با ت اپنے وقت پر ہو نگے پیپلز پارٹی کے مخلص کا رکن ان کا قیمتی سر ما یہ ہیں قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے کو بے چک میں سیف مدر ہو م (خو شنو د رضوی ویلفئیر میٹرنٹی ہسپتال)اور اولڈ ایج ہو م مسکن کا افتتا ح کیا۔صدر مملکت نے وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔گوجرانولہ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونگے ،کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں،ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کے گلے شکوے دور کئے جائیں گے ۔ صدر نے پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماء وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ کی رہائش گاہ پر پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور قیادت سے ملاقات کی۔صدر نے گوجرانوالہ میں 1گھنٹہ قیام کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور عوامی مفاد میں ہمیشہ مشکل ترین فیصلے کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور گوادر پورٹ کے منصوبے کے حوالے سے فیصلے ملکی معیثت کیلئے سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے اور اس کے باعث ملک میں انرجی کرائسز پر قابو پایا جا سکے گا بیرونی طاقتیں جتنا مرضی دباؤ ڈالے ان منصوبوں پر عملدرآمد ضرور کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی کارکردگی انتہائی اچھی رہی ہے اور اسی کارکردگی کی بناء پر ہی پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے گی۔باخبر ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی قیادت کو گوجرانوالہ میں ایک بڑے جلسہ عام کرنے کی تیاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دورے کے بعد صدر واپس لاہور پہنچ گئے ۔صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز بھی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر مملکت سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیرداخلہ نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ہونے والی ملاقات حوالے سے آگاہ کیا ۔ صدر نے کراچی کے خراب حالات پر ہر ممکن قابو پانے کی ہدایت کی ۔ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیرثمینہ گھرکی ، منظور وٹو ، بشریٰ اعتزاز،تنویر اشرف کائرہ،راجہ ریاض، ،شبیر میو ، میاں مصباح الرحمان ،عزیز الرحمان چن ،اسلم گل ،ذکریا بٹ،قاسم ضیاء،فائزہ ملک،آصف ہاشمی ،نوید چودھری ، زاہد ذوالفقار فاروق یوسف گھرکی ،چودھری منیر ڈگرااور دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر صدر نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب کوئی جیالا ہو اور اس کی خواہش کی تکمیل آپ لوگوں نے پوری کرنی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں