پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو 7مارچ کوشیخوپورہ آئینگے

226520_227430024061427_1169285126_n

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو 7 مارچ کو شیخوپورہ کا دورہ کرینگے ان کی آمد پر مختلف مقامات پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ پر پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 165کے امیدواررانا عباس علی خان بہت بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے اپنے قائد کا استقبال کرینگے گلفشاں ٹائون پرپیپلزپارٹی حلقہ این اے 132 کے امیدوار سید غیور عباس بخاری سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کرینگے ۔ ان کے استقبال کیلئے رانا تنویر حسین، حاجی خالد محمود ، شہباز احمد ،میاں مقصود احمد ودیگر ہونگے اس موقع پر صدر انجمن تاجران میاں محمد پرویز ان کو سونے کا تاج پہنائیں گے ،میاں منظو راحمد وٹو بعدازاں محمد پرویز کے گھر جاکرانکی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں