میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفدکی آصف علی زرداری سے ملاقات ,ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

DSC_0027 (1)

میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب کے وفد نے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب کے وفدنے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کی تمام برائیوں کو ایک ساتھ ختم کیا جائے جس برائی کے خاتمے سے ذاتی فائدہ ہو صرف اسے ہی ختم نہ کیا جائے پیپلزپارٹی مکمل انتخابی اصلاحات کی بات کرتی ہے آئندہ عام انتخابات کو دوبارہ آر اوز کا الیکشن بننے سے روکنا ہوگا 22 ویں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا فیصلہ درست ہے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ ملکر سینٹ الیکشن لڑ رہی ہیں پی پی کے سینٹ الیکشن لڑنے سے لیگی ارکان کی آئو بھگت شروع ہوگئی ہے لیگی ارکان ہمارا شکریہ ادا کریں انہیں فنڈز ملنا شروع ہوگئے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں