Tanvir Ashraf Kaira presides a meeting of leaders & office bearers of PPP Mandi Bahauddin

DSC_0272

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور مقامی لیڈروں کے اجلاس کی آج یہاں صدارت کی جسمیں منڈی بہاؤالدین پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ مقامی لیڈروں نے تنظیمی امور کو فعال بنانے کے لیے کئی تجاویز بھی پیش کیں جنہیں تنویر اشرف کائرہ نے سراہا۔شرکاء نے کہا کہ وہ منڈی بہاؤالدین میں ورکرز کنونشن میں پیپلز پارٹی سٹنرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور وہ انکو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ اجلاس میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں طارق محمد ساہی، ٹکٹ ہولڈر، آصف بھگت، سابق ایم پی اے، حسین اسلم، سیکریٹری جنرل منڈی بہاؤالدین، مرزا اکرام بیگ، تحصیل صدر منڈی بہاؤالدین، چوہدری عظمت اللہ مارت، سینےئر نائب صدر منڈی بہاؤالدین، محمد ارشد لِلہّ اور ذوالفقار احمد رانجھا نے شرکت کی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں