پیپلز پارٹی کی خواتین کی بدولت پاکستان میں جمہوریت بحال ہوئی

1174805_526890100765061_2106886106_n

پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب لاہور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا مہمان خصوصی بیگم بشریٰ اعتزا ز احسن جبکہ صدارت بیگم بیلم حسنین ایم این اے و صدر پنجاب شعبہ خواتین نے کی دیگر مہمانوں میں جہاں آرا وٹو ، راجہ عامرخان
، آصف خان ،نصیر احمد ، عمر حیات تبسم، توقیر اکرم ، مرزا اویس بیگ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو حقوق دلوانے کے لئے جدو جہد کی ہے ، پیپلز پارٹی کی خواتین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معاشرتی نا ہمواری کے خلاف ضیاء آمریت سے لے کر پرویز مشرف کی آمریت تک بھر پور جدوجہد کی ہے اور اس مقصد کے لئے قید و بند اور مقدمات کی صعوبتیں بھی برداشت کی ہیں ان خواتین کی جدوجہد کی بدولت پاکستان میں جمہوریت بحال ہوئی اور پوری دنیا کی مسلمان خاتون کو پاکستان کی وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں