بادامی باغ کا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے: میاں منظور وٹو

DSC_0539

لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ بادامی باغ کا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ جوزف کالونی بادامی باغ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی رقم کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ جب کالونی خالی کرا لی گئی تو انتظامیہ گھروں کی حفاظت کیوں نہیں کرا سکی۔
میاں منظور وٹو نے20 بچیوں کی شادی کرانے کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں