پارٹی قیادت کی طرف سے عزت افزائی پر شکر گزار ہوں، مجیب الحسن

Picture

پیپلز پارٹی امریکہ ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مجیب الحسن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی واضح اکثریت سے کامیابی پر میں کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں بلاول بھٹو زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صورت میں پارٹی اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی معان خصوصی اور ایم پی اے شرمیلا فاروقی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مجیب الحسن نے دورہ پاکستان پر صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور وٹو، تنویر اشرف کائرہ، زمرد خان، جہانگیر بدر، قمر الزمان کائرہ، فائزہ ملک، اخبارات کے ایڈیٹرز، صحافی کارکن اور پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں پارٹی کارکنوں کی طرف سے ملنے والے پیار اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں