پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد کی علامت ہے، میاں منظور وٹو

10002950_568049899968502_1673907087_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد کی علامت ہے۔ پارٹی نے جمہوریت کے استحکام، عوامی حقوق کی بحالی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ کے ہر شہر، ہر گاﺅں اور ہر محلہ میں جا کر پارٹی کی تنظیم قائم کرنی ہے اور پارٹی کو سیاسی میدان میں فعال بنانا ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی ، صوبائی حلقوں کی تنظیموں، ٹکٹ ہولڈروں اور دوسرے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے کارکنوں کی قربانیاں بے مثال ہیں اور اعلی قیادت ان کی قربانیوں کو بڑی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد کی علامت ہے، میاں منظور وٹو” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں