صدر مملکت کے کوآرڈنیٹر محمد نوید چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلی ٰپنجاب نے جو میٹرو بس کو صرف تیس ارب روپے سے مکمل کرنے کا دعوی ٰکیا ہے وہ جھوٹا ہے ، اب تو سانحہ بادامی باغ جوزف کالونی کے واقعہ پر عدالت عظمیٰ نے بھی یہ کہہ دیا ہے کہ پنجاب حکومت قبضہ گروپوں کی ہے جبکہ ہم تو یہ بات شروع سے ہی کہتے آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر مشتمل کتاب ‘‘the political abyss’’ کی تعارفی تقریب اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای کی تصویر کی رونمائی سے خطاب اور پارٹی کی انتخابی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صحافی مجیب الرحمن شامی’ منو بھائی ’ الطاف قریشی ’ ادیب جاودانی’ ٹی وی چینلز کے اینکرز ’ پی پی پی کے رہنماء ا لطاف قریشی’ میاں مصباح الرحمن ’ میاں محمدایوب ’ منیراحمد خان ’ فائزہ ملک ’ بشری ملک ’ زاہدزوالفقار خان ’ افنان بٹ ’ حافظ اخلاق احمد خان ’ فضل الرحمن بٹ سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔ راجہ ریاض احمد نے کہا کہ صدر مملکت نے میڈیا کی طرف سے کی جانے والی ہر تنقید کو کھلے دلوں برداشت کیا۔دوسری جانب پنجاب میں ضدی بچے نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ۔