وزیر اعظم کے لئے پیش کئے گئے تینوں نام مسترد کر کے ن لیگ نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور غیر جمہوری روش کا مظاہرہ کیا ہے: عزیزالرحمٰن چن

534378_158364807634616_2104032123_n

لاہور( )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدرعزیز الرحمان چن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے لئے پیش کئے گئے تینوں نام مسترد کر کے ن لیگ نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور غیر جمہوری روش کا مظاہرہ کیا ہے ، اس سے ن لیگ کے چہرے سے جمہوری نقاب اتر گیا ہے اور اس کی اصل صورت عوام کے سامنے آ گئی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ن لیگ منفی طرز عمل اپنائے ہوئے ہے اور اپنی غیر جمہوری سوچ کے تحت عام انتخابات ملتوی کرانے کے لئے ہر حربہ بروئے کار لا رہی ہے – انہوں نے کہا کہ انتخابات ہر صورت میں وقت پر ہی ہونگے اور انہیں ملتوی کرانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی – انہو ں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں نعروں اور دعووں کی بجائے ووٹ صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملیں گے ، عزیز الرحمان چن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکردگی کے باعث پیپلز پارٹی کو پنجاب سمیت ملک بھر میں ریکارڈ عوامی تائید حاصل ہو گی – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں برسر اقتدار آکر گذشتہ پانچ برس کی لوٹ مار اور سرکاری وسائل کے ضیاع کا احتساب کرے گی اور غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں