انقلابی انتخابی منشور کے باعث پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت اور ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے: تنویر اشرف کائرہ

479997_384494098324084_540806816_n

لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے جسے عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کا طویل ریکارڈ رکھنے والی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت پیپلز پارٹی کو تمام مسائل کا ادراک ہے اور وہ انہیں حل کرنے کے لئے کوشاں ہے- میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے اور اجتماعی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے تاریخی کام کئے – اپوزیشن کے نامزد کردہ چیف الیکشن کمیشنر کا تقرر اور اسے خود مختاری دینے کا اقدام تاریخ ساز ہے جو ملک میں آزادانہ و منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کی ضمانت فراہم کرتا ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں مزدور کی کم از کم اجرت 18 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ تعلیم ، صحت ، روزگار سب کے لئے کو منشور کی اساس بنایا گیا ہے – تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ شہید بھٹو کی فکر اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر کامیابی سے عملدرآمد کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک میں انتقامی سیاست ختم کر کے وسیع تر قومی مفاہمت کو فروغ دیا ہے اور اہم قومی امور میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لے کر چلے ہیں – انہوں نے کہا کہ اپنے انقلابی انتخابی منشور کے باعث پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت اور ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے – جس کا ثبوت عام انتخابات کے نتائج سے ملے گا – انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں