پیپلز پارٹی، ق لیگ نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ رندھاوا، زاہد بخاری کے نام پیش کر دیئے

488087_10151728810470760_135590744_n

پیپلز پارٹی اور ق لیگ نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے سابق چیف سیکرٹری چودھری حفیظ اختر رندھاوا اور جسٹس (ر) سید زاہد بخاری کے نام پیش کر دیئے ہیں ۔ چودھری پرویز الٰہی، راجہ بشارت، چودھری ظہیر الدین، چودھری مونس الٰہی اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، راجہ ریاض احمد، شوکت بسرا اور نذر گوندل کو ملاقات کے بعد پرویز الٰہی اور میاں منظور احمد وٹو نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پنجاب کے لئے نگران وزیراعلیٰ کے لئے دو نام پیش کئے اور کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کام لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے پنجاب کی شہباز شریف حکومت پر شدید تنقید کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مقرر کردہ افسران کو تبدیل کیا جائے تاکہ صوبے میں شفاف الیکشن ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں