میاں منظور احمد وٹو صدر پی پی پی پنجاب :تعزیتی بیان

dsc_0449

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو نے جنگ 65 ء کے ہیرو ایم ایم عالم اور سینئیر صحافی جاوید صدیق کے چھوٹے بھائی کلیم عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے – پیپلز سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹونے ایم ایم عالم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، انہوں نے ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت جاوید صدیق کے چھوٹے بھائی کلیم عباسی کے انتقال پر دلی دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں