میاں منظور احمد وٹو کی معروف شیعہ عالم اور ماہر تعلیم سید سبط حسن جعفری کے المناک قتل اور سیشن کورٹ پشاور پر خود کش حملہ کی بھرپور مذمت

dsc_0464

لاہور: صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے معروف شیعہ عالم اور ماہر تعلیم سید سبط حسن جعفری کے المناک قتل اور سیشن کورٹ پشاور پر خود کش حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے – پیپلز سیکرٹریٹ سے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر انتہا پسندی کے خلاف ٹھوس اور جامع لائحہ عملی اپنانا ہو گی ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی خصوصا” فرقہ وارانہ دہشتگردی ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکی ہے جس کے باعث ہماری معیشت بدحال ہو چکی ہے – انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکی ہے جبکہ پاکستان عالمی امن کے لئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دے چکا ہے اور ابھی تک اس محاذ پر پورے عزم کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے – میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ نظریات اور عقیدے کے اختلاف پر کسی کی جان لینا بہت بڑا گناہ اور ظلم ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اسلام اور پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں وہ انسانیت کے مجرم ہیں اس لئے ان کے مکمل خاتمے تک ہم اپنی جنگ جاری رکھیں گے – انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ہماری طویل اور صبر آزما جدوجہد جاری رہے گی اور ہماری بیش قیمت قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی – انہوں نے کہاکہ انشااللہ ہم ملک و قوم کو انتہا پسندی سے نجات دلا کر اقوام عالم میں ممتاز مقام دلائیں گے – انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم ملک و قوم کو انتہا پسندی سے نجات دلا کر اقوام عالم میں ممتاز مقام دلائیں گے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مذہبی رواداری اورامن پر یقین رکھتی ہے اور بھرپور عوامی تائید کے ساتھ انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں