پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ننکانہ کے صدر سلیم الرحمان بھٹی انتقال کر گئے

Flag_of_Pakistan_Peoples_Party

لاہور ( )پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ننکانہ کے صدر سلیم الرحمان بھٹی انتقال کر گئے – انا اللہ و انا علیہ راجعون o سلیم الرحمان بھٹی کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے بچیکی روڈ پر واقع انکے بھٹے پر ادا کی جائے گی – مرحوم سلیم الرحمان بھٹی نے پی پی 172 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لینا تھا اور اس کے لئے انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو درخواست بھی دے رکھی تھی – انکے انتقال پر صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو، جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ ، ترجمان پیپلز پارٹی منیر احمد خان ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر ، نائب صدر عزیز الرحمان چن ، طارق گجر ، اسلم گل ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل دیون محی الدین ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر شریف بخاری اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں کہا کہ سلیم الرحمان بھٹی نے ضلعی سیاست میں پیپلز پارٹی کے وقار میں اضافہ کیا ، انکے انتقال سے ضلعی سیاست میں پیدا ہونے والے خلا کو پر نہیں کیا جا سکتا ، مرحوم کی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے لئے کاوشوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ، پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں