حمزہ شہباز نے پانچ برس تک پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کۓ رکھا اور قبضہ گروپوں کی سرپرستی سے لے کر پولٹری کنگ تک اعزازات پائے: راجہ عامر خان

IMG_4847

لاہور: سیکرٹری اطلاعات و نشریات پیپلز پارٹی راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ جن کے بڑوں نے اخلاقیات نہیں سیکھی وہ سیاسی بچے اس قسم کی مثالیں ہی قائم کرتے ہیں جیسی حمزہ شہباز کر رہے ہیں ، پیپلز سیکرٹریٹ میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران حمزہ شہباز کی جانب سے صدر مملکت آصف زرداری کے بارے میں حمزہ شہباز کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے ایسے بیانات دراصل ان کی تربیت کی عکاسی کرتے ہیں – جس قسم کے ماحول اور کلچر میں انہوں نے جنم لیا وہی کچھ وہ کر رہے ہیں – پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ غیر آئینی ، غیر اصولی ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر پنجاب کے حکومتی معاملات میں بے جا مداخلت کرنے والے حمزہ شہباز نے پانچ برس تک پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کۓ رکھا اور قبضہ گروپوں کی سرپرستی سے لے کر پولٹری کنگ تک اعزازات پائے – انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے اس کے آداب اور اخلاقیات سیکھیں – انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دوسروں پر الزام تراشی سے قبل اپنے گھر کے معاملات ٹھیک کریں اور اپنی بیوی عائشہ احد ملک کی جانب سے عائد کردہ سنگین الزامات کا جواب دیں – انہوں نے کہا کہ اپنی سوتیلی والدہ تہمینہ درانی پر تشدد کرنے والے حمزہ شہباز کا یوم احتساب قریب آ چکا ہے انہیں اپنی تمام کرتوتوں ، ظلم اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں