پیپلز پارٹی عوام کے تعاون سے جمہوریت کا بھرپور تحفظ کرے گی: عزیز الرحمان چن

Aziz

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان چن نے کہا ہے کہ لولی لنگری جمہوریت بھی اچھی سے اچھی آمریت سے ہزار درجے بہتر ہے ، ہمیشہ انہی قوموں نے ہی ترقی کی ہے جنہوں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم کیا اور جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھا – عزیز الرحمان چن نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی اس سوچ پر عمل پیرا ہے اور جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اسے آگے بڑھا رہی ہے کہ جمہوریت کا ٹھوس حل ہے – انہوں نے کہا کہ اغیار کی سازشوں اور اپنوں کی غلطیوں کے باعث پاکستان اپنے قیام سے اب تک نصف سے زائد عرصہ تک آمریتوں کے شکنجے میں رہا ہے جس کے باعث یہاں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہو سکے – انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والی پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری تسلسل کے لئے قربانیاں دیتی رہی ہے اور اب بھی جمہوری استحکام کے لئے کوشاں ہے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے تعاون سے جمہوریت کا بھرپور تحفظ کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مفاہمانہ سیاست کو متعارف اور کامیاب کرانے والی پیپلز پارٹی کسی کو بھی جمہوریت کو نقصان پہنچانے یا عام انتخابات ملتوی کرانے کی اجازت نہیں دے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں