پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان سے اظہار عقیدت کے لیے دو اپریل کو لاہور سے جیالوں کا قافلہ روانہ ہوگا۔
پیلپز پارٹی پنجاب سیکٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں اور ضلعوں کے کارکنان چار اپریل کو قائد عوام کی برسی منانے کے لیے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ وہ خود اس قافلے کی قیادت کریں گے۔
اس سے قبل میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکوٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے ستائیس ضلعوں میں تنظیمی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔