جمائمہ کے ذریعے یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے عمران خان اپنی نشست جیتنے کے بھی اہل نہیں: طارق گجر

59706_382456628527831_239048057_n

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر طارق گجر نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار اور آمریتوں کے ساتھی رہنے والے عمران خان خود کو الیکشن سے قبل ہی وزیر اعظم تصورکر رہے ہیں جو ان کی ذہنی نا پختگی کا ثبوت ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مختلف وفود سے ملاقاتوں اور میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عوام ابھی تک عمران خان کے معاشقے بھولے ہیں اور نہ ہی جنرل پرویز مشرف کے عوام دشمن ، اسلام دشمن ، پاکستان دشمن اقدامات کی کھلی حمایت بھولے ہیں – انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنرل پرویز مشرف کے تاریک دور میں بھی وزیر اعظم بننے کی کوششیں کیں – انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوششیں کرنیوالے کبھی جمہوری سوچ نہیں اپنا سکتے – طارق گجر نے کہاکہ عمران خان کے ذاتی کردار کے بارے میں سابق رکن پنجاب اسمبلی انبساط خان جو حقائق منظر عام پر لائی تھیں عمران خان آج تک اس کا کوئی جواب نہیں دے پائے – انہوں نے کہا کہ اقتدار کی حوس میں اندھے ہو کر الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں اور صدر مملکت کو مجرم قرار دیتے وقت وہ یہ حقیقت بھی بھلا بیٹھے ہیں کہ ساڑھے سگیارہ برس تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے آصف زرداری پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا اور انہیں ان کے بد ترین نظریاتی مخالفین بھی ” مرد حر ” کا خطاب دینے پر مجبور ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ جمائمہ کے ذریعے یہودیوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے عمران خان اپنی نشست جیتنے کے بھی اہل نہیں ، انہیں اپنی حیثیت کا پتہ انتخابات کے نتائج سے لگ جائے گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں