صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بھٹو کی فکر اور محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک میں نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھی: تنویر اشرف کائرہ

541624_383063468467147_2098360362_n

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات ملک و قوم کے مستقبل کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے نتائج دور رس اثرات مرتب کریں گے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بھٹو کی فکر اور محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک میں نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھی ، گوناگوں مسائل ، مشکلات ، بحرانوں اور سازشوں کا مثالی برداشت، تدبر اور حکمت کے ساتھ سامنا کیا اور اہم قومی امور پر اپوزیشن سمیت تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ، خواتین ، بچوں ، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ، 1973 ء کے متفقہ دستور کو اصل صورت میں بحال کیا گیا – آئین کے تحت پارلیمنٹ کی بالا دستی یقینی بنائی گئی جبکہ جمہوری اداروں کو استحکام ملا ، انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے عالمی دباؤ اور امریکی دھمکیاں مسترد کر کے چین اور ایران کے ساتھ تاریخ ساز معاہدے کئے جن کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے – انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں کھوکھلے نعروں ، جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن لولی پاپ کے بجائے عوام صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے جس کے نتیجہ میں مقبول ترین عوامی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کر کے پنجاب سمیت ملک بھر میں حکومت بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں