برطانوی ہائی کمشنر کی صدر پی پی پی پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات

minister

لاہور: برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامس نے صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے – ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما منیر احمدخان اور برطانوی ہائی کمشنر کے صوبائی انچارج ٹام ایڈمنڈ بھی موجود تھے – ملاقات میں پاکستان میں ہونے والے آئندہ انتحابات اور ملک میں موجود دہشتگردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا – اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامس نے کہا کہ برطانیہ غیر جانبدار ہے اور پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اور آئندہ ہونے والا الیکشن اس حوالے سے بہت اہم ہے – ایڈم تھامس سے ملاقات کے موقع پر اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کا تقریبا” ایک جیسا جمہوری نظام ہے – انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جاری مفاہمتی پالیسی سے جمہوری نظام مضبوط ہو رہا ہے -پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں پاکستان کے مفاد میں کام کئے جسکا کریڈٹ اتحادیوں اور اپوزیشن کو بھی جاتا ہے – انہوں نے کہا کہ متعدد آئینی ترامیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کو آزاد کیا گیا ، صوبوں کو خود مختاری دی گئی ، 18 وفاقی محکمے صوبوں کو دئیے گئے ، ان تمام اقدامات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کوخراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے کہ آج انہی کی وجہ سے ملک میں جمہوری نظام اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے اور ہم شفاف الیکشن کی جانب بڑھ رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات جمہوریت کی مضبوطی اور ترقی کے ضامن ہیں – انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ سالہ دور میں کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی جسکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ آئندہ حکومت کی تشکیل میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا رول ہو گا -انہوں نے کہا کہ لانگ ٹرم پالیسیاں بنیں گی ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے جوٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں انشااللہ آنیوالے دنوں میں انرجی کے بحران کا خاتمہ ہو جائیگا جس سے عام آدمی کو خوشحالی ملے گی –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں