شریف برادران پاک ایران گیس منصوبہ کی مخالفت کر کے دراصل قومی مفادات کی مخالفت کر رہے ہیں: تنویر اشرف کائرہ

479997_384494098324084_540806816_n

لاہور: جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس سے اس کی حب الوطنی مشکوک ہو چکی ہے اور محب وطن حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے – پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس کے بعد کارکنوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی مفادات میں عالمی دباؤ اور امریکی دھمکیاں مسترد کر کے توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ کیا جس کو پوری قوم ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا اور جراتمندانہ قرار دیا جا رہا ہے لیکن ن لیگی قیادت قومی مفاد کے اس منصوبہ کی بلا جواز مخالفت کر کے ملک دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے – انہوں نے کہا کہ شریف برادران پاک ایران گیس منصوبہ کی مخالفت کر کے دراصل قومی مفادات کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کے اس طرز عمل سے تمام محب وطن حلقوں میں تشویش کی لہر بڑھ رہی ہے – انہوں نے کہا کہ اس منفی طرز عمل سے ن لیگی قائدین کی اسلام ، عوام اور ملک دشمنی بے نقاب ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے یہ منفی طرز عمل اور قومی مفادات کی مخالفت برداشت سے باہر ہے اس لئے انہیں یقین ہے کہ 11 مئی کو پنجاب کے محب وطن عوام ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ن لیگ کی پکی چھٹی کرا دیں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں