پیپلزپارٹی نے الیکشن 2008میں کئے جانے والے تما م وعدے پورے کردیئے ،طارق گجر

59706_382456628527831_239048057_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمد طارق گجراور سعید گجر نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت حکومت نے پانچ سال تک عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ،
عوام کی طاقت سے پی پی پی آئند ہ بھی حکومت بنائے گی اور روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھلے سے تعلق رکھنے والے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد بخش ، چوہدری عمران الہی، چوہدری عرفان گجر، جاوید گجر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2008میں کئے جانے والے تما م وعدے پورے کردیئے ۔انہوں نے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں