ن لیگ غیر جمہوری سوچ کے باعث انتخابی عمل اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے: طارق گجر

59706_382456628527831_239048057_n

لاہور: نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب طارق گجر نے کہا ہے کہ ن لیگ غیر جمہوری سوچ کے باعث انتخابی عمل اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے – میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے پارلیمانی کمیشن میں ن لیگی ارکان کے منفی روئیے اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن میں لے جانے کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہٹ دھرمی اپنا کے منفی اور غیر جمہوری طرز عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوری تسلسل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عوام ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے – انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت ذمہ دارانہ طرز عمل اپنائے اور ملک و قوم کے وسیع تر مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح نہ دے – انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت کے منفی ہتھکنڈے عوام کے سامنے اس کی اصل سوچ کو بے نقاب کر رہے ہیں اور اس کا اپنا ووٹ بینک متاثر ہو رہا ہے – انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا غیر جمہوری رویہ اور منفی ہتھکنڈے ن لیگ کی متوقع عبرتناک انتخابی شکست کو مزید یقینی بنا رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت تضادات کا شکار ہے اور متوقع انتخابی شکست سے بوکھلا کر جمہوریت اور ملک کے خلاف منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے – انہوں نے کہا کہ الیکشن کا نقارہ بج چکا ہے اور عوامی فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے ، 11 مئی کا سورج تمام جمہوریت مخالف عناصر کے لئے عبرتناک شکست کا پیام لے کر طلوع ہو گا اور جیت عوام کی ہو گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں