قرار داد پاکستان جمہوریت کی بنیاد ہے اور پیپلز پارٹی اس پر کاربند ہے: میاں منظور احمد وٹو

73050_339817806125047_1680299763_n

صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹونے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی نظریاتی اساس اور قرار داد پاکستان پر پختہ یقین رکھنے والی عوامی جماعت ہے جس نے جمہوریت کی آبیاری کے لئے قیادت کی جانیں نذرانہ پیش کیں – یوم جمہوریہ پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان جمہوریت کی بنیاد ہے اور آج پیپلز پارٹی اس پر کاربند ہے ، قرار داد پاکستان کی تائید اور اس پر عملا” یقین رکھنے والی جماعت پیپلز پارٹی ہے ، جس نے بروقت الیکشن کرایا اور بروقت انتخابات کا انعقاد پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت کا کریڈٹ ہے – برصغیر میں اسلامی فلاحی مملکت کی بنیاد جس فلسفے پر رکھی گئی شہید بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی نے اس کو آگے بڑھایا، جمہوریت اور قومی ادارے مضبوط کرنے کے لئے مفاہمانہ سیاست کا نیا اور مثبت کلچر متعارف کرایا – میاں منظور احمد وٹو نے تمام پاکستانیوں کو یوم قرار داد پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے آنے والے عام انتخابات میں حقیقی عوامی نمائندوں کا چناؤ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا – صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ الیکشن کا بگل بج چکا ہے جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے ساتھ Commitment کی ایک واضح مثال ہے – انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کی مضبوطی کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری ، پارلیمنٹ ، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو جاتا ہے – انہوں نے کہاکہ قرار داد پاکستان کی روح پر صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی نے عملدرآمد کرایا ، انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم اور علامہ اقبال کی روحیں خوش اور پرسکون ہونگی کہ پاکستان میں جمہوری عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں