یوم پاکستان یادگار ہے، جمہوری حکومت نے مدت پوری کی: صدر آصف علی زر داری

96124_62527227

صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ اس سال یوم پاکستان ملکی تاریخ میں یادگار دن ہے، منتخب جمہوری پارلیمان اور حکومت نے پہلی دفعہ اپنی آئینی مدت پوری کی ، یوم پاکستان پر پیغام میں صدر آصف زر داری نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کے ذریعے معرض وجود میں آنے والے پاکستان کی بقاء اور خوشحالی کا انحصار جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ 23مارچ تحریک پاکستان میں تاریخ ساز دن ہے، مسلمانوں کی جد و جہد کا مقصد آزادی سےانفرادی اوراجتماعی زندگی اپنی روایات کے مطابق گزارنے کیلئے مملکت کا قیام تھا، علاوہ ازیں صدر زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر کو پارلیمانی کمیٹی،(ق) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور تحفظات دور کرنے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ صدر زرداری سے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل محمد طاہر رفیق کی ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں