صدر پی پی پی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی نگران وزیر اعظم کے تقرر پر مبارکباد

484953_509322265797495_1704322110_n

صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹونے نگران وزیر اعظم کے لئے میرہزار خان کھوسو کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے – نگران وزیر اعظم کوانکی تقرری پر مبارکباد کے پیغام میں میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ،انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے جمہوری عمل کے ذریعے منتخب نگران حکومت کی زیر نگرانی ہونے والے آئندہ انتخابات انتہائی اہم ہیں – – انہوں نے امید ظاہر کی کہ نگران وزیر اعظم اپنی کابینہ میں صاف ستھرے لوگوں کو شامل کریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے -نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد آئین کی درست عملداری کا آغاز ہو چکا ہے ، ا ور آئین ناکام نہیں ہوا -انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے توقعات پر پورا اترنے والے نمائندوں کو ہی منتخب کریں گے -انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے تقرر پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے ، الیکشن کمیشن نے آئینی تقاضے کو پورا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں