پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کی نگران وزیر اعظم کے تقرر پر مبارکباد

541624_383063468467147_2098360362_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے میر ہزار خان کھوسو کی بطور نگران وزیر اعظم تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کے تقرر پر تنقید کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ شرم کریں ،اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کریں ، تنویر اشرف کائرہ ، عزیز الرحمان چن ، راجہ عامر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کابندہ آجائے تو تھو تھواور انکا اپنا بندہ نگران وزیر اعظم آجاتا تو مٹھائیاں بھی تقسیم ہوتیں اور بھنگڑے بھی ڈالے جاتے، انہوں نے کہا کہ میر ہزار خان کھوسو غیر جانبدار شخصیت کے مالک ہیں انکے نام کا اعلان کر کے الیکشن کمیشن نے آئینی تقاضے کو پورا کیا اب سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فیصلے پر سر تسلیم خم کریں -پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب میں بھی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نگران وزیر اعلی کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے -پیپلز پارٹی نے نگران وزیر اعلی کے لئے نجم سیٹھی اور سید زاہد حسین کے جو دو نام دئیے ہیں وہ دونوں نام بہترین چوائس ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں