ن لیگ پنجاب میں ریموٹ کنٹرول نگران وزیراعلیٰ چاہتی ہے: میاں منظور احمد وٹو

مسلم لیگ ق کیساتھ کوئی اختلافات نہیں ،سیاسی مخالفین کو سرپرائز دینگے
484953_509322265797495_1704322110_n

لاہور(اے این این )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پنجاب میں آزاد اور خودمختار نہیں،ریموٹ کنٹرول،نگران وزیراعلیٰ چاہتی ہے ’ مسلم لیگ ق کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی اختلافات نہیں ’ ہم مفاہمت کی سیاست اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ،پنجاب میں سیاسی مخالفین کو سرپرائز دیں گے ۔ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹومنظور وٹو نے کہا کہ ہم نے جمہوریت اور ملکی مفاد میں ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی کیونکہ ہمارے لئے اقتدار نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت اور اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں