مسلم لیگ ( ن) کے تمام دعویٰ دھر ے کے دھر ے رہ گئے ،علامہ یو سف اعوان

1421113_10202255597541184_1873180012_o - Copy
  پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشایخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کو گمراہ کر نے والی مسلم لیگ ( ن) کے تمام دعویٰ دھر ے کے دھر ے رہ گئے ہیں کیو نکہ عوام کو بجلی ،گیس کے بعد صاف پانی کی فراہمی بھی خطر ے میں پڑ گئی ہیں اور جگہ جگہ گند ے پانی کے باعث مختلف بیماریاں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے حکومت وقت تر قیاتی کام کرواتے ہوئے اپنی روح کو تسکین دینے میں لگے ہو ئے ہیں جبکہ بے روزگاری کے باعث لاکھوں خاندان پر یشانی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم( ن ) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بڑ ے بڑ ے دعویٰ کر تی تھی جو ہ آج منہ کے بل گر گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے لئے ہر دور حکومت میں کام کئے ہیں اور سخت بلا جواز تنکید بھی بر داشت کر تے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے مگر مسلم لیگ ( ن) نے عوام کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیا ہے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں