پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت کی وسیع تر قومی مفاہمت پالیسی بہت کامیاب رہی ہے: عزیز الرحمان چن اورراجہ عامرخان

534378_158364807634616_2104032123_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان چن اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامرخان نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت کی وسیع تر قومی مفاہمت پالیسی بہت کامیاب رہی ہے – جس کی بدولت اہم قومی امور پر اتفاق رائے سے ملکی سالمیت مستحکم اور جمہوریت مضبوط ہوئی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران انہو ں نے کہا کہ وسیع تر قومی مفاہمت کا تصور عالمی سطح پر ممتاز حیثیت کی حامل عالم اسلام کی عظیم مدبر خاتون رہنما اور پیپلز پارٹی کی شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے دیا تھا جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیابی سے عملدرآمد کر کے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ اور درخشاں بنا دیا ہے – انہوں نے کہا کہ 14 برسوں سے جاری تعطل ختم کر کے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں کامیابی اور 73 ء کے آئین کی فوجی آمریتوں کی جانب سے کی گئی ترامیم سے پاک کر کے اصل صورت میں بحالی پیپلز پارٹی کا شاندار کارنامہ ہے – اس کی بدولت تمام صوبوں کو آئین کے مطابق صوبائی حقوق ملے ہیں اور جمہوری ادارے مضبوط ہوئے ہیں – راجہ عامر خان اور عزیز الرحمان چن نے کہا کہ عالمی دباؤ مسترد کر کے پاک ایران گیس منصوبے اور گوادر پورٹ کا آپریشنل انتظام چین کے حوالے کرنے کے معاہدے دور رس اہمیت کے حامل ہیں – ان معاہدوں پر عملدرآمد سے نہ صرف قومی معیشت مضبوط ہو گی بلکہ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی ہمیں غیر ملکی قرضوں کی محتاجی اور کشکول سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائے گی – ان سے پاکستان اپنی ضروریات کے حوالہ سے خود کفیل ہو کر ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گا – انہو ں نے کہا کہ ایران اور چین سے کئے گئے معاہدے پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے جنکی بدولت اس خطے میں بڑھتی ہوئی استعماری مداخلت کا راستہ روکنے میں بھی مدد ملے گی _ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کی مخالفت کرنے والے بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور ایسے عناصر قومی مفادات کے حامل معاہدوں کی مخالفت سے خود کو بے نقاب کر رہے ہیں – باشعور عوام عام انتخابات میں انکی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں