سیکرٹری بلدیات اور دیگر اہم عہدوں پر تعینات سیکرٹری اور انتظامی افسران کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے: راجہ عامر خان

45429_385058508267643_1287735898_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کے اس عزم کاپرتپاک خیر مقدم کیا ہے کہ الیکشن ملتوی ہوئے یا نگران سیٹ اپ کی معینہ مدت میں توسیع کی گئی تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے – انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری بلدیات اور دیگر اہم عہدوں پر تعینات سیکرٹری اور انتظامی افسران کو فوری طر پر تبدیل کیا جائے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں تبدیل کئے بغیر آزادانہ ، شفاف انتخابات کا حصول ممکن نہیں – میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ عامر خان نے کہا کہ پنجاب میں انتخابی مہم کے حوالہ سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام نے جمہوریت کے لئے بیش قدر قربانیاں دی ہیں – شہید بھٹو کی فکر ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن اور صدر مملکت آصف زرداری کے تدبر سے روایتی انتقامی سیاست کی جگہ برداشت اور افہام و تفہیم کا نیا سیاسی کلچر پروان چڑھا ہے اور گذشتہ پانچ برسوں میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں – انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کی سوچ پاکستانی عوام کی امنگوں سے ہم آہنگ اور حقیقی ترجمانی ہے – انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی جیسی سوچ رکھنے والے دانشور قومی اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی میں یہ بات بلا خوف و تردید کی جا سکتی ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات شفاف ہونگے اور کسی کو بھی دھاندلی کرنے یا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہیں ہو سکے گی – انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے مستقبل کے حوالہ سے آنے والے عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں – اس لئے عوام دھرتی اور قومی مفادات سے کمٹمنٹ رکھنے والوں کو ہی کامیاب کرائیں تاکہ جمہوریت اور معیشت مضبوط ہو سکیں اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونگے –

اپنا تبصرہ بھیجیں