شدت پسندی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: میاں منظور احمد وٹو

3-26-2013_93964_l

صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – شدت پسندی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے – پشاور میں ایف سی کے قافلے پر خود کش حملے اور اس کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا بھر کے لئے بہت بڑا ناسور بنتی جا رہی ہے تاہم پاکستانی عوام اور پاک فوج کے آہنی عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ طویل اور صبر آزما جہاد کے بعد دہشتگردی کا منظم نیٹ ورک توڑنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے – انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر بیرونی طاقتوں ے ایما پر پاکستان میں انتشار و انارکی پھیلا کر جمہوریت ، جمہوری عمل اور عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں تاہم انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہاکہ عوام حکومت اور پاک فوج مٹھی بھر انتہا پسندوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں