پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے جا رہی ہے ، پنجاب کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوگی: قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی کل(منگل) کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے جا رہی ہے ، پنجاب کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ لائحہ عمل پر بات ہوگی ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہےکہ حکومت کو کورونا سے نمٹنے اور  مستحقین کو ریلیف دینے کیلیے تجاویز دیں گے ، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر مثبت قدم میں حکومت کا ساتھ دیں گے ، جہاں جہاں حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی تو تنقید بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی سیاست کرتے ہیں اور  سب سے زیادہ آج ہی اسی سیاست کی ضرورت ہے، اگر پنجاب حکومت کا رویہ  وفاقی حکومت جیسا رہا تو عوام کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

کیٹاگری میں : خبر

اپنا تبصرہ بھیجیں