اقتدار میں آکراگلے پانچ سالوں میں تعلیم اور صحت پر 5 ہزار ارب سے زائد خرچ کریں گے: میاں منظور احمد وٹو

3-26-2013_93964_l

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اب الیکشن کا میدان سجے گا اور پیپلز پارٹی اچھے نتائج دے گی – بلاول بھٹو زرداری بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے- اگلے پانچ سال میں پیپلز پارٹی کی ترجیح روٹی کپڑا ، مکان ، صحت اور تعلیم ہو گا – 11 مئی کا سورج پنجاب کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی اور لٹیروں کے لئے سیاسی موت کا پیغام ہو گا – حویلی لکھا میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ- پچھلے پانچ سالوں میں ستر ارب روپے غریب عورتوں میں تقسیم کئے اور غربت کے خاتمہ کے لئے 70 ارب خرچ کئے گئے – انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکراگلے پانچ سالوں میں تعلیم اور صحت پر 5 ہزار ارب سے زائد خرچ کریں گے – انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پیپلز پارٹی نے رواداری اور مفاہمانہ پالیسی رکھتے ہوئے اس پر مضبوطی کی ایک مہر ثبت کر دی ہے – انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ جمہوری دور کا یہ سفر کوئی آسان نہیں تھا ، تحفہ میں ملی ہوئی آمرانہ دور کی اقتصادی اور تجارتی پالیسیاں ، خالی ملکی خزانہ ، بجلی کا ایک میگاوا ٹ تک پچھلے دور حکومت میں نہیں بنا – انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ ، اندرونی فرقہ واریت کی ہوا ، آئے دن قیاس آرائیاں ، اگر گذرے ہوئے تقریبا” پانچ سالہ پیپلز پارٹی دور حکومت کا اندازہ لگایا جائے یا پھر حکومت کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو اس میں سب سے پہلے جس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا وہ یہ کہ ہر روز جمہوری حکومت کو ایک نئے چیلنج کا سامنا تھا – ایک مشکل سے نبرد آزما ہوتے تو دوسرا مسئلہ منہ کھولے کھڑا تھا ، ان تمام مسائل و حقائق کے باوجود جمہوری حکومت نے اپنے مینڈیٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام دوست تاریخ ساز کام کئے – جن میں پالیسیاں بناتے ہوئے اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تفویض کر دینے جیسے اقدامات اٹھانے بڑے ہمت اور حوصلے کی بات ہے- میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مختلف نظریات اور مفادات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے یقینا” ایک معجزہ ہے جس کا اعزاز صدر مملکت آصف علی زرداری کی مفاہمانہ پالیسی کو جاتا ہے – صدر مملکت کی جانب سے یہ روشن مثال آنے والے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پانچ سال تک ظلم اور نا انصافیاں برداشت کیں اور صوبے میں بدترین لوٹ مار ہوتے دیکھتے رہے – اب انہیں ان تمام زیادتیوں کے ازالہ اور لٹیروں سے حساب چکانے کا موقع مل رہا ہے – انہو ں نے کہا کہ پنجاب کے عوام پنجاب میں بھی ایسا ہی راج چاہتے ہیں جو ان کی امنگوں کا حقیقی ترجمان ہو اور ان کے مسائل حل کرے – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے بھی میرٹ پر فیصلے کئے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں