دھمکیاں بلاول کو پنجاب کے عوام سے دور نہیں رکھ سکتیں .علامہ یوسف اعوان

news_detail_img-epaper_id-1126-epaper_page_id-14664-epaper_map_detail_id103444
پیپلز پارٹی علماءونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظرےاتی کونسل کے رکن علامہ محمد ےوسف اعوان نے ” پاکستان کے فورم“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اور اسلام کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں اس کا اعتراف پیپلز پارٹی مخالف قوتیں اور دنیا بھی کرتی ہے
بھٹو شہید نے پاکستان کو ایک اسلامی ملک کے ساتھ ساتھ ایٹمی قوت بنایا جبکہ بے نظیر شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی
مر زائیوں کو غیر مسلم قرار دیا ‘ نواز شریف اگر تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں تو اس کا کریڈٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے ‘لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط بلاول بھٹو کو پنجاب کے عوام سے دور نہیں کر سکتا طالبان سے مذاکرات کرنے والوں کو سوچنا چاہئے ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف دھمکیاں مل رہی ہیں ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے
سرکاری ملازمین کو نکالنے کی ہر پلیٹ فارم پر مذمت کریں گے چار اپریل کو ہر محب وطن کو بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انکی برسی میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جانا چاہئے علامہ محمد ےوسف اعوان نے کہا کہ شہید بھٹو نے جو اسلامی حوالے سے کام کئے ہیں وہ کریڈٹ ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ہے اور اس بات کا اعتراف ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں بھی کرتی ہیں 1973کا آئین و ہ آئین ہے جس کو جماعت اسلامی بھی مانتی ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی مانتے ہیںجبکہ ملک بھر کے تمام علماءکرام کا ےہ مطالبہ تھا کہ مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ےہ کارنامہ بھی کر دکھاےا لیکن بعد میں ےہی علماءبھٹو شہید کے خلاف ہو گئے تھے اور آج پھر لشکر جھنگوی جو طالبان کی ایک شکل ہے اس نے بھٹو شہید کے نواسے بلاول بھٹو کو ایک دھمکی آمیز خط لکھ کر انہیں پنجاب کے دورے سے روکنے کی کوشش کی ہے لیکن اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بلاول کو پنجاب کے عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا وہ عوام میں سے ہیں اور انہیں عوام کے دلوں سے رہتی دنیا تک کوئی بھی نہیں نکال سکے گا حکومت پنجاب کو اس خط کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لینا چاہئے ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں