دوسروں پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے شریف برادران کی اپنی جماعت کئی دھڑوں میں بٹ چکی ہے اور مفاداتی سیاست کا انجام قریب آ چکا ہے: راجہ عامر خان

IMG_4847

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے شریف برادران کی اپنی جماعت کئی دھڑوں میں بٹ چکی ہے اور مفاداتی سیاست کا انجام قریب آ چکا ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ راؤ قیصر علی حان ، سیف کھوسہ اور متعدد دیگر ن لیگی رہنماووں کے بعد شریف برادران کے دیرینہ ساتھی راجہ نادر پرویز بھی ن لیگ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور وہ برملا یہ بات کہہ رہے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان ن لیگ میں میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہے ہیں – انہوں نے کہاکہ ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے خلاف ن لیگی کارکن سراپا احتجاج ہیں اور ماڈل ٹاؤن میں شریف برادارن کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرے معمول بن چکے ہیں – راجہ عمر خان نے کہا کہ شریف برادران نے ن لیگ کو ذاتی لمیٹڈ کمپنی بنا رکھا ہے اور تمام اہم عہدے اپنے خاندان کے افراد کو سونپ رکھے ہیں – انہوں نے کہا کہ طویل اقتدار کے مزے لینے والے شریف برادران اقتدار کے دوران لوٹ مار کے نئے ریکارڈز قائم کر چکے ہیں جبکہ آزمائش کی گھڑی میں عوام ، ملک ، پارٹی اور کارکنوں کو آمریت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ جانا ان کا شیوہ ہے – انہوں نے کہا کہ آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والے شریف برادران مواقع ملنے کے باوجود ابھی تک مفاداتی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو چکا ہے اور عام انتخابات کے نتائج آتے ہی شریف برادران پھر ملک سے فرار ہونے کی تیاریاں کر چکے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں