پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں عوام کی حقیقی نمائندگی کے لئے اہل ، باصلاحیت ، اور جمہوری سوچ رکھنے والے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے: منیر احمد خان

542593_234041826733580_734191998_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان نے کہا ہے کہ آنیوالے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی مل کر نئی تاریخ رقم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں -پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں میڈیا سے بات چیت میں انہو ں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف جیسے کارکن کو وزیر اعظم بنانے والی پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں عوام کی حقیقی نمائندگی کے لئے اہل ، باصلاحیت ، اور جمہوری سوچ رکھنے والے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے جن میں متعدد پارٹی کارکن بھی شامل ہیں – منیر احمد خان نے کہا کہ شہید بھٹو نے غریب عوام کو طبقاتی امتیاز سے بچانے اور تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے انقلابی سوچ پر مبنی پارٹی منشور وضع کیا اور عوامی مقبولیت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا – انہوں نے کہا کہ عالمی اجارہ دار طاقتیں عالم اسلام کے اتحاد کے لئے شہید بھٹو کی فقید المثال کامیابیوں خصوصا” اسلامی سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر خوفزدہ ہو گئیں – عالمی اجارہ داری قوتوں نے اسی خوف کے تحت سازش کر کے شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹایا اور پھر ان کو شہید کر دیا گیا – اگر شہید بھٹو کچھ عرصہ مزید زندہ رہتے تو آج پاکستان ، جنوبی ایشیاء اور امت مسلمہ کی حیثیت بہت بلند ہوتی اور سازشوں کے بل بوتے پر پسماندہ اور ترقی پذیر اقوام کے وسائل ہتھیانے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہوتے – منیر احمد خان نے کہا کہ 11 مئی ملک و قوم کے مستقبل کے حوالہ سے بہت اہم دن ہے ، اس روز اصل فیصلہ امیدواروں کی ذات یا کسی برادری یا پارٹی سے وابستگی نہیں بلکہ ملک و قوم کے ساتھ کمٹمنٹ ، کارکردگی ، منشور اور ترجیحات کی بنیاد پر ہو گا – انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے عام انتخابات کے نتائج قومی سیاست کا نیا رخ متعین کریں گے اور پیپلز پارٹی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں عوامی راج قائم کرے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں