حلقہ این اے 128 میں پیپلز پارٹی کے امیدواران کا جلسہ سے خطاب

544638_508103399249354_212392213_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 128 سے امیدوار امجد جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی ، اور آمریت زادوں کے منفی عزائم شرمندہ تعبیر ہی رہیں گے – اپنے حلقہ میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگیوں کے دانت کھٹے کر دی گی-انہو ں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار محل تک پہنچنے والوں کے راستے بند کر دیں گے امجد جٹ نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام محب وطن جمہوری قوتیں ن لیگی قیادت کو ناپسند کرتی ہیں – انہو ں نے کہا کہ وہ اپنے صوبائی حلقوں پی پی 160اور پی پی 161 سے شہباز شریف کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ وہ حلقے ہیں جہاں پیپلز پارٹی ناقابل شکست رہی ہے اور آئندہ بھی یہ نشستیں حاصل کر کے رہیں گے ، انتخابی جلسہ سے صوبائی امیدواران میاں اسلم ، کرنل طارق اور ملک اشفاق نے بھی خطاب کیا – انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے جمہوریت کو اس قدر مضبوط بنانے کی تڑپ رکھتے ہیں کہ غیر جمہوری عناصر کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہو سکے گی

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں