بلاول بھٹو شہیدوں کے وارث ہیں وہ شریف برادران کی طرح آمروں سے مک مکا کر کے جدہ بھاگ جانے والے نہیں: عزیز الرحمان چن

534378_158364807634616_2104032123_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی وطن واپسی سے ان کے خلاف بے بنیاد منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ن لیگی قائدین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی – عام انتخابات کے حوالہ سے پیپلز پارٹی پنجاب میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلاول بھٹو کے نجی دورہ کو بنیاد بنا کر پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں پھیلانے میں مصروف تھے وہ اپنے منفی طرز عمل پر عوام سے معافی مانگیں ، عزیز الرحمان چن نے کہا کہ بلاول بھٹو شہیدوں کے وارث ہیں وہ شریف برادران کی طرح آمروں سے مک مکا کر کے جدہ بھاگ جانے والے نہیں – انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے شہید نانا کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب سے پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی متوقع شاندار فتح تک انتخابی مہم کی قیادت کریں گے – انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے اسیر ن لیگی رہنما اپنی پارٹی کا شیرازہ بکھرتے دیکھ کر ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں اور عام انتخابات کی صورت میں اپنے یوم حساب کو قریب آتا دیکھ کر انتخابات سے فرار کے بہانے تلاش کر رہے ہیں – تاہم اب عوام انہیں بھاگنے نہیں دیں گے اور ہر ظلم و زیادتی اور قومی وسائل کی لوٹ مار کا حساب لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں