خواجہ سعد رفیق کا ن لیگی خاتون رہنما ڈاکٹر نبیلہ پر بہیمانہ تشدد اور انہیں یرغمال بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے: راجہ عامر خان

IMG_4847

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں یقینی شکست دیکھ کر ن لیگی قائدین بوکھلا اٹھے ہیں اور اب ان کی دال سر عام جوتیوں میں بٹنا شروع ہو گئی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا ن لیگی خاتون رہنما ڈاکٹر نبیلہ پر بہیمانہ تشدد اور انہیں یرغمال بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے شہباز شریفی طرز عمل اور کار چوری کی وارداتوں میں ملوث رانا ثناء اللہ کے برادر نسبتی رانا توصیف کی لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے ن لیگی رہنماؤں کے اصل کرتوت بے نقاب ہوئے ہیں – انہوں نے کہا کہ خاتون رہنما پر بہیماینہ تشدد اور سنگین جرائم میں ملوث رانا ثناء اللہ کے قریبی عزیز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاررواوی عمل میں لائی جانی چاہئے – راجہ عامر خان نے کہا کہ نواز شریف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے مطالبہ سے دستبردار ہو کر اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ ان کا شروع ہی سے پرویز مشرف کے ساتھ مک مکا چل رہا ہے – انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا کی بدولت سب کچھ عوام کے سامنے آ رہا ہے جو موقع پرستوں اور ذاتی مفادات کے لئے سیاست کو کاروبار بنانے والے شعبدہ بازوں سے ہمیشہ کے لئے نجات کی خاطر بے تابی سے 11 مئی کا انتظار کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ مفاد پرستوں ، چوروں ، لٹیروں اور غیر جمہوری سوچ رکھنے والے سوداگروں کے خلاف 11 مئی کو تاریخ ساز عوامی دما دم مست قلندر ہو گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں