صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے معروف سینئر صحافی عارف نظامی کے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور نگران کابینہ کے دیگر ارکان کی تقرری کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے – اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اور صدر پی پی پی پنجاب میاں منظور احمد وٹونے کہا کہ نگران کابینہ کے تمام ارکان بے داغ کردار اور بے پایاں خدادا صلاحیتوں کے مالک افراد پر مشتمل ہے – انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نگران وفاقی کابینہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دے گی –