پارٹی ٹکٹ خدمات کو مدنظر رکھ کر دئیے جائیں گے : بلاول بھٹو زرداری

65333_435177886570757_5159208_n

پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں عوام ہماری طاقت ہیں اور اسی طاقت کے بل بوتے پر ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے پارٹی کے رہنماء اور کارکنان انتخابی مہم کی تیاری کریں الیکشن مہم کی نگرانی میں خود کروں گا۔الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ پارٹی کے لیے خدمات کو مدنظر رکھ کر دئے جائیں گے ملک میں جمہوریت انکے والد آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے مضبوط ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کے مرکزی اور چاروں صوبوں کے پارلیمانی بورڈز کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مرکزی اورچاروں صوبائی پارلیمانی بورڈز کے سربراہوں اور اراکین سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی اور جنکو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی تھی انکے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور انکی پارٹی کے لئے خدمات کی بابت بھی پوچھا اس موقع پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے طویل صلاح مشورے کئے ۔دریں اثناء پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مختلف اضلاع میں پارٹی کارکنان کے مظاہروں اور احتجاج کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مرکزی اور چاروں صوبائی پارلیمانی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو روز میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے لسٹیں مرتب کرکے دی جائیں ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں