شہید بھٹو پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام اور تیسری دنیا کے عظیم انقلابی قائد تھے جن کا نام رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہے گا

644345_533876179997382_138845991_n

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ ، نائب صدر عزیزالرحمان چن ، طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام اور تیسری دنیا کے عظیم انقلابی قائد تھے جن کا نام رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہے گا – شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے حقیقت پسندی پر مبنی اسلامی مساوات کے جس نظرئیے کی بنیاد رکھی – پیپلز پارٹی اس پر ہمیشہ عمل پیرا رہی ہے اور ان کے کاز کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور جمہوریت کے استحکام کے لئے کوشاں ہے – پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ سچ کو کبھی جھوٹ کے ہزار پردوں میں بھی چھپایا یا بدلا نہیں جا سکتا ، یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم کو جب بھی کوئی اہم مرحلہ درپیش ہوتا ہے لوگ بے ساختہ شہید بھٹو کو یاد کرتے ہیں اور ان کے کردار و عمل کو سراہتے ہیں – انہوں نے کہا کہ 1998 ء میں پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کیا تو لوگو ں نے شہید بھٹو کو یاد کیا – 2000 ء میں نواز شریف فوجی آمر سے مک مکا کر کے پارٹی اور عوام کو آمریت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ نکلے تو شہید بھٹو لوگوں کو پھر یاد آئے اور انہوں نے ملک ، عوام اور جمہوریت کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا – پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں بھی بھٹو ووٹ بنک سب پر بھاری ثابت ہو گا اور پنجاب سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی فقید المثال کامیابی حاصل کر کے عوامی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کریگی جہاں سے رکا تھا –

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں