نوابزادہ افتحار اور نوابزادہ اسرار خان اپنے اصل گھر لوٹ آئے, پیپلز پارٹی ہی ان کا اصل پلیٹ فارم ہے

534378_158364807634616_2104032123_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر عزیز الرحمان چن اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے صاحبزادوں نوابزادہ افتخار احمد خان اور نوابزادہ اسرار احمد خان کی ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شئے اپنے اصل کی جانب ہی لوٹتی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں پارٹی ورکرز اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان بابائے جمہوریت تھے – اور ان کی ساری زندگی آمریتوں اور غیر جمہوری عناصر کے خلاف عملی جدوجہد میں گذری ، پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ نوابزادہ نصر اللہ خان نے ہمیشہ اصولوں پر مثبت سیاست کی ، جب بھی ملک و قوم پر آزمائش کی گھڑی آئی ایک کھرے محب وطن اور دلیر قومی رہنما کی طرح قوم کی حقیقی رہنمائی کرتے ہوئے عوام کی طاقت کو سیاسی اتحادوں میں یکجا کر کے بڑی بڑی آمریتوں کے خلاف مثالی اور کامیاب جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ بابائے جمہوریت کے صاحبزادوں اورن لیگی قیادت کی مفاداتی سیاست میں واضح تضاد ہے- اس لئے وہ کبھی ن لیگ جیسے غیر جمہوری پلیٹ فارم پر زیادہ دیر تک رہ ہی نہیں سکتا ، انہوں نے کہا کہ نوابزادگان جمہوریت کے حوالہ سے عالمی شہرت رکھنے والی شخصیت کی سیاسی میراث کے وارث ہیں اس لئے پیپلز پارٹی ہی ان کا اصل پلیٹ فارم ہے – اس لئے یہ بات بلا خوف و تردید کہی جا سکتی ہے کہ نوابزادہ افتحار اور نوابزادہ اسرار خان اپنے اصل گھر لوٹ آئے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں