قوی تاریخ میں پہلی بار منتخب جمہوری حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے اور جمہوری استحکام میں صدر آصف علی زرداری کی حکمت و تدبر اور وسیع تر قومی مفاہمت کے نئے مثبت کلچر کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور قومی عسکری قائد جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی بجا طو رپر کریڈٹ جاتا ہے: تنویر اشرف کائرہ

541624_383063468467147_2098360362_n

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ قوی تاریخ میں پہلی بار منتخب جمہوری حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے اور جمہوری استحکام میں صدر آصف علی زرداری کی حکمت و تدبر اور وسیع تر قومی مفاہمت کے نئے مثبت کلچر کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور قومی عسکری قائد جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی بجا طو رپر کریڈٹ جاتا ہے – آرمی چیف کی جانب سے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے مشورہ کے حوالہ سے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی نے پوری قوم کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے – بلوچستان کی تمام محب وطن جماعتوں کو ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جمہوری عمل کی مضبوطی اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہئے – انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن پاکستانی ہیں وہاں بدامنی پھیلانے والے ایک سازش کے تحت غیر ملکی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں تاہم اب عوام اس سازش کو اچھی طرح جان چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 50 ہزار بلوچ جوان پاک فوج کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان کی متعدد محب وطن پارٹیاں انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں – انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں اور پسماندگی ختم ہونے والی ہے اور وہاں بہت جلد امن قائم ہو گا جبکہ بلوچستان ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا –

اپنا تبصرہ بھیجیں