بھٹو خاندان کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائنگی،علامہ یوسف اعوان

337965_195396830531969_1560443715_o
  پیپلز پارٹی علما ء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ ذلفقار علی بھٹو شہید محسن پاکستان تھے اور آمر یت کا سامنا اور جنگ لڑ نے کا آغاز بھٹو خاندان نے ہی کیا اور پاکستان کی تاریخ میں آزادی کے بعد اگر کسی سیاسی جماعت نے حقیقی معنوں میں عوام کی خد مت کی ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور بھٹو خاندان کی قر بانیاں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں جو کہ تمام کار کنان کیلئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محتر مہ شہید بینظیر بھٹو ،سمیت دیگر جنہوں نے پاکستان کیلئے قر بانیاں دی ہیں اور آج بھی اُن کا نام زبان پر آتے ہی روح کانپ اُٹھتی ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے سیاست میں اپنے حر یفوں کو بھی آزادی کے ساتھ سیاست کر نے کا مو قع دیا جسکی مثال کہیں نہیں ملتی اور یہ قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قر بانیاں قیامت تک یاد رکھی جائینگی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں