عام انتخابات ملک و قوم کی تقدیر اور آنے والی نسلوں کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں: تنویر اشرف کائرہ

541624_383063468467147_2098360362_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ جوں جوں انتخابات کے لئے پولنگ کا دن نزدیک آ رہا ہے ، ن لیگی قیادت کی بوکھلاہٹ بڑھتی جا رہی ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنی ناقص کارگذاری ، ناکام منصوبوں اور لوٹ مار کے باعث انتخابات میں شکست واضح نظر آ رہی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کا موڈ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ وہ پنجاب سے مفاداتی سیاست کا خاتمہ کرنے اور پیپلز پارٹی کو کامیابی دلا کر عوامی راج قائم کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں – انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ پس پردہ قوتوں کی مدد سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جا سکے یا انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی ہو سکے – انہوں نے کہا کہ بڑھکوں ، ذات برادری اور کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ ملیں گے اس لئے انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین عوامی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی- تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ عدلیہ ، پارلیمنٹ ، الیکشن کمیشن اور ہائیر ایجوکیشن سیت تمام قومی اداروں کو غیر جانبدار رہ کر آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا – انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات ملک و قوم کی تقدیر اور آنے والی نسلوں کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اس لئے تمام محب وطن پاکستانی ووٹ دیتے وقت اس بات کو اولین ترجیح بنائیں کہ ان کے ووٹ سے ہی ملک و قوم کے مستقبل کا دارومدار ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں