بلاول بھٹو میں اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کی جھلک ہی نہیں جذبہ اور خوبیاں بھی موجود ہیں: منیر احمد خان

482736_399800380126789_1492218188_n

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کے ملک و قوم کے مستقبل کے معمار سمجھتی ہے اسی لئے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نوجوان نسل کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے – پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں رحمان ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں – پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید نے الیکشن 1970 ء میں نوجوان کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دے کر فقید المثال کامیابی حاصل کی اور نئی تاریخ رقم کی تھی – انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھی نوجوان نسل کے نمائندہ ہیں وہ اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے گڑھی خدا بخش سے پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم شروع کر چکے ہیں – انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میں اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کی جھلک ہی نہیں جذبہ اور خوبیاں بھی موجود ہیں – وہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں ان کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی پنجایب سمیت ملک بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی – ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور اس حوالہ سے غیر جمہوری عناصر کی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی =- منیر احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی امیدوں کا محور اور تعمیر و ترقی کے لئے آخری امید ہے ، لوگ 11 مئی کو پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں