بلاول بھٹو اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے،علامہ یوسف اعوان

131470_401373949934255_331242059_o
پیپلز پارٹی پنجاب علماءونگ کے صدر علامہ محمد ےوسف اعوان نے کہا ہے کہ وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرنے سے پہلے اپنے قد کاٹھ کو دیکھ لینا چاہئے وہ ایک ایم پی اے ہیں جبکہ بلاول ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں اور وزیر قانون کو ےہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ انہوں نے بھی اپنے سیاسی کیریئرکا آ غاز پیپلز پارٹی سے ہی کیا تھا علامہ محمد ےوسف اعوان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے مندر پر حملہ کرکے پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی گئی ہے اور عالمی سطح پر پیپلز پارٹی کے امیج کو مسخ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں واضح کردیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور کسی کو بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں